8 ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی  مُدَّ ظِلُّہُ العالی امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے لاڑکانہ سندھ پہنچے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ نگران سے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے امدادی کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر دم کوششیں کرنے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری، Head of Food Distribution Disaster Management of FGRF شفاعت عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی مولانا سلمان بٹ عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


سیلاب کی وجہ سے ملک پاکستان کا  کم و بیش ایک تہائی حصہ زیر آب آچکا ہے۔مزید زمین کو زیر آب آنے سے روکنے کے لئے گورنمنٹ کی طرف سے بند باندھا جارہا ہے۔

میہڑ سندھ میں بھی زمینوں کی حفاظت کے لئے بند باندھا گیا ہے۔ 8 ستمبر 2022ء کو بند باندھے جانے والی جگہ پر جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی آمد ہوئی۔ جانشین امیر اہلسنت نے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کی اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے لئے دعائیں کیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری اور Head of Food Distribution Disaster Management of FGRF شفاعت عطاری بھی موجود تھے۔


پریشانی کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی ملک پاکستان میں آقا کریم ﷺ کی دکھیاری امت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی ہر طرح سے مدد کررہی ہے۔ شعبہ FGRF سیلاب متاثرین کو مختلف ضروریات کے ساتھ ساتھ پکا ہواکھانا، پینے کا صاف پانی اور ادویات فراہم کررہا ہے۔

ان کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 8ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی میہڑ سندھ پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ جانشین امیر اہلسنت نے مقامی ذمہ داران سے امدادی کاموں پر بریفنگ حاصل کی اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لئے دعائیں کیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی مولانا سلمان بٹ عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29 اگست 2022ء کو ممباسا کینیا میں قائم جامع مسجد کنز الایمان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد و عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور جوانی میں عبادت کرنے کی فضیلت ذکر کرتے ہوئے شرکا کو عبادت کی ترغیب دلائی۔اختتام پر صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔


29 اگست 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیا نیروبی میں مختلف اسلامی بھائیوں کے گھروں پر دینی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں اہل خانہ اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے مدنی پھول ارشاد فرمائے اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔ آخر میں اسلامی بھائیوں نے جانشین امیر اہلسنت سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ان دنوں تنظیمی کاموں کے سلسلے میں کینیا کے دورےپر ہیں۔

دوران دورہ 28 اگست 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی نیروبی کینیا میں قائم مدرسۃ المدینہ میں تشریف آوری ہوئی جہاں مدرسۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور طلبہ نے نہایت والہانہ اور محبت بھرے انداز میں خوش آمدید کہا۔

جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سنتوں بھرا بیان کیا جس کا مقامی زبان میں ترجمہ بھی کیا گیا۔ جانشین امیر اہلسنت نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ آخر میں طلبہ کرام نے قصیدہ بردہ شریف اور مقامی زبان میں کلام بھی پڑھا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی فاروق جیلانی عطاری بھی موجود تھے۔


21 اگست 2022ء کو یوگینڈا کے سٹی کمپالاکولولو جامع مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اور ذمہ داران دعوت اسلامی سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطار مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”بدشگونی“ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں بدشگونی سے بچنے کی ترغیب دلائی۔اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا نیز جانشین امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول سےملاقات بھی کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کا سفر افریقہ کے دوران 23 اگست 2022ء کو یوگینڈا کے شہر کمپالا میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی موجود تھے۔


20 اگست 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان سے یوگینڈا کمپالا روانہ ہوگئے۔اس سفر میں اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جانشین امیر اہلسنت کی مصروفیات میں سنتوں بھرےبیانات، ذمہ داران و شخصیات سے ملاقات اور دینی کاموں کا جائزہ لینا شامل ہے۔


15 اگست 2022ء بروز پیر مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سمن آباد ٹاؤن، داتا گنج ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن کے عاشقان رسول سمیت مختلف ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے ”ایصالِ ثواب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے بھی ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔

آخر میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے اسلامی بھائیوں نے ملاقاتیں بھی کیں۔


14 اگست 2022ء بروز اتوار بعد نماز عشاء مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ کے عاشقان رسول سمیت مختلف ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے ”ایصالِ ثواب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے بھی ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری بھی موجود تھے۔

آخر میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے اسلامی بھائیوں نے ملاقاتیں بھی کیں۔


13 اگست 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم درجہ دورۃ الحدیث شریف میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ”ایصال ثواب اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۃ الحدیث شریف اور تخصص کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے طلبہ کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ طلبائے کرام نے جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات کی اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعاؤں کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔